سبی، جھاؤ، وادی مشکے مندکے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحانہ کارروائیاں آپریشن کا سلسلہ جاری ہیں۔
سبی، بولان اور مچ کے علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے پاکستان فوج لگاتار جارحانہ کارروائیاں کر رہی ہے۔ پاکستان فوج کی کارروائی میں لائٹ کمانڈو بٹالین، ایس ایس جی گوریلا اور پاکستانی فوج کی ایویشن کور کے اٹیک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔
دو روز قبل ایس ایس جی 6 کمانڈو بٹالین کا ایک حولدار علی زمان سرمچاروں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاک ہوا۔اس جھڑپ میں پاکستانی فوج کو مقامی مخبروں کی مدد حاصل تھی جنھوں نے انھیں سرمچاروں کے ٹھکانے تک رہنمائی کی مگر فوج کو جانی نقصان کے ساتھ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
در ایں اثناء وادی مشکے میں گذشتہ تین دن سے پاکستانی فوج لشکر کشی کر رہی ہے۔مشرقی پہاڑی علاقے کپور اور آچڑین میں پاکستانی فوج کو جرائم پیشہ افراد کی بھی مدد حاصل ہے جبکہ مشکے کے مغرب میں تنک کور، پسھیل، چٹوک، گلی اور سولر میں پاکستانی فوج نے چرواہوں کی جھونپڑیاں نذر آتش کیے اور تنک کور (ندی) کے کنارے آباد گاؤں سے کئی افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا گیا۔
ضلع کیچ کی تحصیل مند کے علاقے شیراز کے پہاڑی سلسلے میں بھی پاکستانی فوج کارروائیوں میں مصروف ہے اور گن شپ ہیلی کاپٹر بھی اس آپریشن میں شامل ہیں۔
جھاؤ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جہل جھاؤ کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز سے فوجی آپریشن جاری ہے۔