مقبوضہ بلوچستان میں حالیہ کچھ دنوں سے ایک بار پھر مختلف علاقوں سے طالب علموں کی پاکستانی فورسز ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے کا سلسلہ تیز ہوا ہے۔
تربت کے علاقے کلگ میں پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کے بعد ایک طالب علم فدا ولد حبیب سکنہ بلیدہ گردانک کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔
اسی طرح ایک دن قبل پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعلیمی چوک کے مقام پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امام ولد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔
پیر کی شب تقریباً دو بجے کے قریب فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جبکہ حراست بعد لاپتہ ہونے والا نوجوان گورنمنٹ ڈگری کالج عطاء شاد کا طالب علم ہے۔۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور ان ہی جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے۔