بلوچ آزادی پسند رہنماؤں ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ، اختر ندیم بلوچ نے پشتون قوم پرست رہنما عثمان کاکٹر کے انتقال پر تعزیت کی ہے
آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
ہمارے سیاسی اختلافات کے باوجود، ہمیں افسوس ہے کہ مظلوم اقوام کیلئے ایک دلیرانہ آواز عثمان کاکڑ آج چل بسے ہیں۔ اپنے طالب علمی کی سیاسی زندگی سے لے کر عوامی قائد تک، انہوں نے ایک مثبت کردار ادا کیا ہے۔ وہ ایک سچے شریف آدمی تھے۔ ان کے اہل خانہ اور پشتون قوم سے میری تعزیت۔
بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
عثمان کاکڑ ایک اچھے قوم پرست اور ایک عظیم انسان تھے۔ وہ مظلوموں کے لئے ایک آواز تھا۔ ہم ان کے انتقال کے غم میں ان کے اہل
خانہ کے ساتھ شریک ہیں۔ اللہ پاک اس کی مغفرت کرے اور ان کے اہل خانہ کو اس نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ پشتون قوم پرست رہنما جو مکمل تندروست تھے انکو اہل خانہ کی غیر موجودگی میں نشانہ بنایا گیا اور پھر انکو ہسپتال منتقل کیا گیا،
انکے بیٹے نے بھی میڈیا کو بتایا کہ انکے والد کو قتل کیا گیا ہے اور کچھ عرصے قبل سینٹ کے ایک اجلاس میں خود عثمان کاکٹر نے بھی کہا کہ انھیں پاکستانی خفیہ اداے قتل کرنے کی دھمکی دی رہے ہیں اور وہ یہ بات قوم کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں کہ جب انکو قتل کیا جائے گا تو وہ نامعلوم نہیں ہیں بلکہ ملک کے دو خفیہ ادارے ہونگے۔