پشتون قوم پرست رہنما عثمان کاکڑ انتقال کر گئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پشتون قوم پرست رہنما اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عثمان خان کاکڑ انتقال کر گئے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (میپ) کے سیکرٹری اطلاعات رضامحمدرضا نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ عثمان خان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی، عثمان کاکڑ کے انتقال پر سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عثمان کاکڑ کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

بعد ازاں عثمان کاکڑ کو مزید علاج کے لئے ‏چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر وزیر اعلی سندھ نے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سےکراچی منتقل کردیا ۔

آغا خان ہسپتال کراچی میں پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر  عثمان کاکڑ کے علاج کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت کی جانب سے ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہے۔

باز ذرائع یہ تصدیق کرچکے تھے کہ انہیں برین ہیمرج ہوا تھا۔

واضع رہے کہ اگرچہ عثمان کاکڑ کو پشتونوں کی دل کی دھڑکن اور آواز قرار دیا جاتا ہے لیکن حقیقتاً وہ مظلموں کی آواز تھے۔

عثمان کاکڑ کی موت تمام مظلوم اقوام کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے کیونکہ پشتون ہوں یا بلوچ یا سندھی و دیگر مظلوم و محکوم اقوام، انہوں نے سب کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی۔

Share This Article
Leave a Comment