کیچ کور سے حاجی غفور اور نوشکے کور سے اسد جمالدینی کی لاش برامد
ضلع کیچ میں کیچ کور (ندی) سے حاجی عبدالغفور ولد یوسف نامی شخص کی لاش برامد ہوئی ہے جو کہ گذشتہ کچھ دنوں سے لاپتہ تھے۔
حاجی عبدالغفور ولد محمد یوسف سنگانی سر کے رہائشی ہیں جو 28 مئی کے دن 11 بجے سے لاپتہ تھے۔
جبکہ نوشکی میں نوشکے کور سے بھی ایک شخص کی لاش برامد ہوئی ہے جس کے جیب سے مرگی کے ٹیبلٹ ملے ہیں جس سے گمان کیا جارہا ہے کہ ان کی موت مرگی کی وجہ سے ندی میں گرنے سے ہوئی ہے۔جس کی شناخت اسد ولد چیئرمین ابراھیم جمالدینی سکنہ زرین جنگل کے نام سے ہوئی ہے۔