خضدار میں زاہرین کے بس کو حادثہ، 18 افراد جاں بحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

خضدار میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مسافر کوچ وڈھ سے دادو جارہی تھی کہ اسے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھوڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 30 افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد زاہرین تھے جوسالانہ عرس کیلئیوڈھ آئے تھے جہاں سلانہ سینکڑون افراد عرس میں شرکت کرتے ہیں۔

زاہرین عرس کے بعدواپس دادو جارہے تھے حادثہ پیش آیا ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس سے اموات کی تعداد 18 ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں زخمی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment