ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فوسز نے مقامی ٹیچر صوفی دوست محمد کر گھر پر دھاوا بو ل کر چادر و چار دیواری کی پامالی کرنے کے ساتھ خواتین و بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ انکو زد کوب کیا۔
بلیدہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح میجر رسالدار اسماعیل اور لیویز انچارج نعیم کی سربراہی میں بھاری نفری نے بغیر ایف آئی آر بھاری اسلحے کے ساتھ صوفی دوست محمد سکنہ کورے پشت بٹ بلیدہ کے گھر پہ چھاپہ مارا اور چادر اور چاردیواری کی پامالی کی اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو زدوکوب کیا اور گھر کی تلاشی لی۔
صوفی دوست محمد نے فورسز کی انکے گھر میں چھاپہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورے پشت بٹ بلیدہ کا رہائشی ہوں اور عرصہ دراز سے علاقے کے عوام کے بچوں کی تعلیم و تربیت کرتا آرہا ہوں۔اور ایک پرامن اور معزز شہری ہوں۔
میرے اہلخانہ کی طرف سے تعاون کرنے کے باوجود میجر رسالداراسماعیل اور لیویز انچارج نعیم نے بچوں اور خواتین سے بدتمیزی کی ہے،مجھے پتہ نہیں یہ حرکت کس کے حکم پر کیا گیا اور کیسا انتقام مجھ سے لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے خاندان کے پرامن ہونے اور سماجی اور مزہبی خدمات کا پورا علاقہ کو پتہ ہے، پھر بھی مجھے اور میرے خاندان پر بلاوجہ ایسے بزدلانہ ہتکھنڈے استعمال کرنے کا جواز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلی حکام سے اپیل کرتاہوں کہ مجھے اور میرے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔