بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ کئی روز سے آپریشن جاری ہے۔ دوران آپریشن فورسز نے مزید دو افراد کو قتل اور متعدد کو لاپتہ جبکہ کئی گھروں نذرآتش کردیا ہے۔ آپریشن کے ابتدائی دنوں میں فورسز نے دو افراد کو قتل کیا تھا،
آمدہ اطلاعات کے مطابق فورسز نے کیلکور کو محاصرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کیا اسی روز دوران آپریشن فورسز نے دو افراد بولا ولد مولابخش اور عصا ولد مارو کو قتل کردیا اس کے علاوہ فورسز نے ایک اور شخص کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا جسکی شناخت انعام ولد پیرداد کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثناء گذشتہ روز فورسز نے کیلکور کے علاقے کہور توک سے بشام ولد ساکم کو بھی قتل کیا ہے۔ ذرائع بتارہے ہیں کہ قتل ہونے والوں کی جسد خاکی تاحال فورسز کے تحویل میں ہیں۔
دوران آپریشن فورسز نے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے لیکن علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ حراست بعد لاپتہ ہونے کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے