ضلع کیچ فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا،بولان میں فوجی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی جانب سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ فورسز نے بزگر کے علاقے میں کیمپ قائم کردی ہے جہاں ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ فورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج بزگر، الک سر، سرکی کچ، خر گٹ اور گڑانگ میں آپریشن کی جارہی ہے۔ اس دوران فورسز کو فضائی کمک حاصل ہے جبکہ پاکستان فوج کے کمانڈوز بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔30 مئی کو پاکستانی فوجی اہلکاروں نے گروک، ھوشاپ ضلع کیچ میں متعدد مکانات پر چھاپے مارے اور منظور ولد واجو کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔جارحانہ کارروائیوں کے دوران پاکستانی فوج نے گھروں کے قیمتی سامان لوٹ لیے اور خواتین پر تشدد کیا۔

Share This Article
Leave a Comment