جھاؤ میں ایک شخص کو مسلح افراد گزشتہ رات اپنے ساتھ لے گئے۔
ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں مسلح افراد جنگو ولد کریم داد، سکنہ جہل جھاؤ نامی شخص کو گزشتہ رات اپنے ساتھ لے گئے،واجہ باغ سے مقامی رپورٹر کے مطابق مذکورہ شخص ریاستی حمایت یافتہ تھا اور مقامی لوگوں کے مطابق اسے کئی بار پاکستانی فوج کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیتھ اسکواڈ اور ریاستی مخبروں کو بلوچ مزاحمتی تنظیمیں اکثر نشانہ بناتے ہیں،۔تاہم اس واقعے کے بارے میں تاحال کسی تنظیم نے کوئی ذمہ داری نہیں لی ہے۔