بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بولان میں شہید ہونے والے سرمچاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو اخلاقی طور پر شکست ہوئی ہے۔
آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ
میں سرمچاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جو لڑے اور شہید ہوئے اور بولان میں پاکستان آرمی کی ایک پوسٹ پر قبضہ کیا۔ بلوچ آزادی پسند ایک حیرت انگیز کام کر رہے ہیں جبکہ قابض فوج انتقام میں جیونی سے ڈی جی خان تک عام بلوچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دشمن کو اخلاقی طور پر شکست ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان میں پاکستانی فوج کی ایک پوسٹ کو مکمل تباہ کرنے کے ساتھ25 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا،اور سرزمین کی دفاع میں تین بلوچ سرمچار ہنگل مری، آفتاب جتک اورشاویز زہری شہید ہوئے تھے۔
بلوچ لبریشن آرمی نے شہداء کوسلام پیش کرتے ہوئے، شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ، بولان کے خاک میں سپرد گلزمین کردیا۔