حب چوکی فورسز ہاتھوں تربت کا رہائشی اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ کے علاقے سنگ آباد کے رہائشی شاہ مراد ولد براہیم کو حب چوکی سے پاکستانی فوجی اہلکاروں نے بس سے اتار کر لاپتہ کردیا ہے۔

شاہ مراد بنیادی طور پر کلری جکی گورکوپ ضلع کیچ کے رہنے والے ہیں لیکن وہ گذشتہ کئی سالوں سے تربت کے علاقے سنگ آباد میں رہائش پذیر ہیں ماضی میں گذر بسر کے لیے مویشیاں پالا کرتے تھے جنھیں فروخت کرکے وہ سنگ آباد میں آکر آباد ہوئے اور مزدوری کرتے تھے۔

جبری گمشدگی کے شکار شاہ مراد ولد براہیم اپنے بچے کے علاج کے لیے کل شام کو تربت سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے ان کی بس رات کے چار بجے بتاریخ جمرات 3 جون سنہ 2021 کو حب چوکی پہنچی جہاں چیک پوسٹ پر پاکستانی فوجی اہلکاروں نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انھیں بس سے اتار کر حراست میں لینے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment