تربت اور بولان میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کر کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کر دیا ہے۔
کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ہونے والے بم دھماکے میں لیفٹنٹ کرنل سمیت چار اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمی لیفٹنٹ کرنل کی شناخت عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔خیال رہے کہ پیر کی شب تربت کے علاقے آبسر میں ایف سی کانوائے کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا دھماکے سے 4 اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بولان کے علاقے پیر اسماعیل کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز ایف سی کی چوکی پر حملہ کرکے کم سے کم چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک جبکہ آٹھ اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر اسماعیل میں مسلح افراد نے ایف سی کی غزہ بند 129 ونگ کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چار ایف سی اہلکاروں کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کردیا ہے۔