چاغی: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

چاغی کے علاقے پدگی لجہے میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کی ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق لیویز اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے زخمی دونوں اہلکاروں صبیر شاہ اور ظہور احمد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment