خضدار: ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے ہندو تاجر کو قتل کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے ہندوتاجر کو قتل کردیا واقعے کے خلاف تاجروں کا احتجاج، مرکزی شاہراہ کو پتھر رکھ کر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح وڈھ بازار میں بھتہ نہ دینے پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے ہندوتاجر اشوک کمار ولد منوج مل کو زخمی کردیا،واقعہ کے بعد ہندو تاجر کو تشویشناک حالت میں میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واقع کے خلاف مقامی تاجروں نے احتجاجا کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اشوک کمار کے قاتلوں کے کے گرفتاری و وڈھ میں ہندو سمیت دیگر تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا تعلق شفیق مینگل کی اسلامی شدت پسند ڈیتھ اسکواڈ گروپ سے ہے۔

یاد رہے ضلع خضدار میں اس سے قبل بھی بھتہ نہ دینے کے صورت میں تاجروں کے قتل کے واقعات رونماء ہوئے ہیں خضدار و گرد نواح میں اس سے قبل ہندو تاجروں کو اغواء کرکے تاوان وصولی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment