بلوچستان سے دو لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اٹھائیس ستمبر 2018 کو لاپتہ ہونے والے نوشکی گیشنگی کا رہائشی نوجوان زکریا مینگل بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

اسی طرح بلوچی و براہوئی کے انقلابی گلوکار استاد میر احمد کا لاپتہ فرزند بلال احمد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا۔

زکریا مینگل طالب علم ہونے کے علاوہ نوشکی شہر میں انگلش لینگویچ اکیڈمی میں بطور استاد خدمات سرانجام دے رہے تھے جنہیں 28 ستمبر 2018 کو کوئٹہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو طویل گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

استاد میراحمد کے جوانسال فرزند بلال احمد کو 31 اگست 2018 کو پاکستانی فورسز نے نوشکی کے پکنک پوائنٹ زنگی ناوڑ سے دوستوں کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ان کے ہمراہ لاپتہ ہونے والوں سمیع بلوچ اور عبدالرب گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جبکہ دیگر چند ایک نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ کئی افراد رہا ہوچکے ہیں تاہم دوسری جانب گمشدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment