پنجگور تین افراد لاپتہ،،نوشکی لاپتہ تین افراد بازیاب

0
272

ضلع پنجگورکے علاقے کیلکور سے پاکستانی فوجی اہلکاروں نے تین افراد کو جبری لاپتہ کردیا ہے،جبکہ نوشکی سے لاپتہ تین افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔

ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور میں پاکستانی فوجی اہلکاروں نے تین افراد کو جبری لاپتہ کردیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عیسی ولد ویدی کو چار روز قبل گاڑی سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور گذشتہ رات انھیں مادگیں کور میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے عیسی نے گاڑی وہیں پر چھوڑ دی اور جب جمعرات کی صبح اپنی گاڑی لینے گیا تو اسے جبری لاپتہ کردیا گیا۔

کیلکور سے جبری لاپتہ کیے جانے والے افراد،1۔عیسی ولد ویدی 2۔ رحمت ولد داؤد 3۔ بہار ولد نذر بلوچ

نوشکی سے لاپتہ ہونے والے سمیع اور عبدالرب بازیاب ہوگئے

اکتیس اگست 2018 کو نوشکی سے لاپتہ ہونے والے سمیع بلوچ اور عبدالرب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جبکہ ان کے ہمراہ حراست بعد لاپتہ ہونے دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ان لوگوں کو پاکستانی فورسز نے نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ پکنک پر جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا جن میں میر احمد سمیع ولد رحمت اللہ، عبدالرب ولد حاجی عبدالمجید، بلال احمد ولد میر احمد بلوچ، عبدالرشید ولد عبدالرزاق اور محمد آصف ولد محمد سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

گرفتار دس افراد میں سے دو کی گرفتاری دو دن بعد دوبارہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے ظاہر کی گئی جس کی خبر پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلوں نے نشر کی تاہم بعدازاں ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں بازیاب ہونے والے دونوں کی بازیابی کے تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کی ہے انہوں اس عمل کو خوش آئند عمل قرار دیتے ہوئے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ 31 آگست 2018 کو نوشکی سے لاپتہ سیمع بلوچ اور عبدالرب بازیاب ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here