بی ایل اے کے سینئر کمانڈر میر عبدالنبی مسلح افرد کے حملے میں جانبحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

میر عبدالنبی بدوزئی بنگلزئی عرف چھوٹا میر کا شمار بی ایل اے کے اعلیٰ کمانڈران میں ہوتا تھا۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق آج جمعرات کے روز صبح کے اوقات میں بلوچ لبریشن آرمی کے ایک اعلیٰ کمانڈر میر عبدالنبی بدوزئی بنگلزئی عرف“چھوٹا میر“ مسلح افراد کے حملے میں جان بحق ہوگئے ہیں۔ ستاون سالہ میر عبدالنبی کا تعلق بلوچستان کے علاقے اسپلنجی قابو سے بتایا جاتا ہے۔ آپ کا تعلق بلوچوں کے بنگلزئی قبیلے کے بدوزئی شاخ سے تھا۔

انکا شمار بی ایل اے کے اعلیٰ کمانڈران میں ہوتا تھا۔ باخبر ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ انہیں نشانہ بنانے والے مسلح افراد کا تعلق پاکستانی خفیہ اداروں سے تھا۔

Share This Article
Leave a Comment