آواران/ پنجگور: پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آواران کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن میں گزشتہ دن دنوں میں تیزی لائی گئی ہے،جبکہ وادی مشکے کے پہاڑی سلسلوں پر بھی آپریشن جاری ہے،جبکہ ضلع پنجگور میں گزشتہ روز آپریشن شروع کی گئی جس کو آج وسعت دے کر مختلف علاقوں میں پھیلا دیا ہے۔

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جاری آپریشن میں تین دن سے تیزی لائی گئی ہے،آواران کے پہاڑی علاقہ پسہیل، ہتہیل،کمبہیل،جکی، جوہر،گودری، گنی، وغیرہ کے ندی نالوں میں پچھلے تین دن سے فوجی جارحیت جاری ہے۔ان علاقوں میں جنگلات جلانے کے علاوہ خانہ بدوشوں کے ہزاروں ُجھگیاں جلا ڈالی گئی ہیں۔جبکہ ان علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے ساتھ زمینی فوج کی مدد کے لیے کمانڈوز کے ساتھ انکے لیے راشن بھی اُتارے گئے ہیں۔

ضلع پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے، کئی مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔فوجی آپریشن کیکلور کے مختلف علاقوں دشتک، شینزدان، جنچوپ، مادگ اور گردونواح میں کی جارہی ہے۔

آپریشنز کے حوالے مزید تفصیلات آنا با قی ہے

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment