کوئٹہ : قمبرانی روڈ پر دھماکا، سیکیورٹی اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکار اوربچے سمیت5 افراد زخمی ہوگئے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سریاب روڈ نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب تھا جس کے پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی جگہ پر ریڑھی اور چھابڑی والے موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو بم کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment