سندھ کے شہر حیدر آباد میں بگٹی مہاجرین نے اپنی زمینوں پر قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بگٹی مہاجرین نے سندھ کے شہر حیدر آباد میں اپنی زمینوں پر قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ فوجی جارحیت سے نقل مکانی پر مجبور بگٹی مہاجرین کے پیچھے ان کی زمینوں پر فوجی پشت پناہی میں نام نہاد وڈیرے قبضہ کر رہے ہیں۔
مظاہرے میں شامل بگٹی مہاجرین کا کہنا تھا ہم ڈیرہ بگٹی سے فوجی جارحیت اور بمباری کی وجہ سے نقل مقانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور پچھلے پندرہ سالوں سے ہم سندھ کے مختلف علاقوں میں مہاجرین کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ریاست کی پشت پناہی میں وڈیرے وہاں ڈیرہ بگٹی کے اندر ہماری زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔
انھوں نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینوں کی قبضہ گیری کو روکا جائے اور ان عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے۔بگٹی مہاجرین کو سندھ اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی پاکستانی فورسز کی طرف سے جارحیت کا سامنا ہے۔