کریم بنگلزئی کی وفات پر دلی صدمہ پہنچا ہے، رحیم بلوچ ایڈوکیٹ

0
269

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے بی ایس او کے سابق سیکریٹری جنرل کریم بنگلزئی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ
بی ایس او کے سابق سیکریٹری جنرل کریم بنگلزئی کی وفات کی خبر سے دلی صدمہ پہنچا، کریم جان بی ایس او کے مرکزی کابینہ میں شامل اور جدوجہد آزادی میں ہمارے ساتھی تھے، وہ ایک سادہ اور مخلص رہنماء تھے، دعا ہے کہ اللہ ان کی روح کو سکون دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here