ضلع کیچ:پاکستانی فورسز ہاتھوں چرواہا لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عید سے ایک روز قبل پاکستانی فورسز نے مند سے ایک چرواہا کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مند کے علاقے مہیر سے دو روز قبل چرواہا عبدالطیف ولد ولی داد لاپتہ ہو گیا ہے،مقامی ذرائع کے مطابق عبدالطیف کو اس وقت فورسز نے لاپتہ کیا جب وہ فوجی چوکی کے قریب مویشیوں کے ساتھ گزرا ہے۔

خاندان کے لوگوں نے انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ چرواہا عبدالطیف کی بازیابی کے لیے اپنا کر دار ادا کریں۔

واضح رہے کہ جہاں عالم اسلام عید منا رہی ہے وہیں مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں،ضلع آواران،بولان، ضلع کیچ میں فورسز کا آپریشنز جاری ہونے کے ساتھ تین روز میں چار افراد کو لاپتہ کرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment