وادی مشکے پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری
وادی مشکے میں کل سے پاکستانی زمینی فوج کی زمینی آپریشن کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے، دھماکوں سے پورا علاقہ گھونج رہا ہے۔
وادی مشکے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کل بروز بدھ پاکستانی زمینی فوج نے کوہ اسپیت،پتندر و گرد نواع میں آپریشن کا سلسلہ شروع کیا اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ بھی کی ہے۔
جبکہ آج جمعرات عیدکے روز پاکستانی فوج کی مزید زمینی دستے کوہ اسپیت،پتندر کی جانب روانہ ہوئے ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق پانچ گن شپ ہیلی کاپٹر علی الصبح سے پہاڑی علاقوں میں شیلنگ کے ساتھ بم بر سا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں عید منائی جا رہی ہے مگر مقبوضہ بلوچستان میں شدت پسند اسلامی فوج کی آپریشن عید کے روز بھی جاری ہیں