کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکہ، فورسز کے 2 اہلکار زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

 کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر طارق ہسپتال کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے سے پاکستانی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ پیر کی صبح اس وقت ہوا جب فورسز کے اہلکار موٹر سائیکل پر گشت پر مامور تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے بم دھماکے سے ایف سی کے دو اہلکاروں سمیت ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے۔

حکام کے مطابق ایف سی اہلکار سریاب روڈ پر پیٹرولنگ کررہے تھے، زخمیوں کی شناخت سپاہی اختر اور سپاہی محی الدین کے نام سے ہوئی ہے

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment