بلوچ ری پبلیکن آرمی کے اہم کمانڈرماما بگٹی ریاستی آلہ کاروں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔
ماما بگٹی کے ساتھ شکیل عرف اسد سکنہ پل آباد تمپ بھی شہید ہوگئے ہیں۔بلوچ آزادی پسند تنظیم سے وابستہ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماما بگٹی کو ریاست کی طرف سے تنظیم میں داخل کیے گئے آلہ کاروں نے نشانہ بنایا تاہم اس حوالے سے متعلقہ تنظیم کی طرف سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ماما بگٹی کی شہادت کو آزادی پسند حلقوں نے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ ماما بگٹی گذشتہ کئی سالوں سے مکران کے محاذ پر بی آر اے کا کمان کر رہے تھے۔