مارگٹ میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کرکے چوکیوں پر قبضہ کرلیا ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مارگٹ میں زورین ڈوک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، بلوچ سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن فوج کو پسپا کردیا اور چوکیاں چھوڑنے پر مجبور کرکے ان پر قبضہ کرلیا۔

سرمچاروں کے اس حملے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بزدل دشمن کے متعدد اہلکار اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے پوسٹ کو مکمل اپنے قبضے میں لینے کے بعد وہاں موجود فوجی ساز و سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے آئے۔

بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں میدان جنگ میں دشمن فوج کی ہر بار شکست اور فرار اس امر کا کھلا اظہار ہے کہ شکست خوردہ قابض فوج کی تربیت اور بہادری محض نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے تک موقوف ہے۔ بی ایل اے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ آبادیوں کے دفاع اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک دشمن فوج پر ہمارے حملے اسی طرح جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment