دشت حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے دشت میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے تحصیل دشت میں نوک کور(ندی) میں احمد چانکر کے مقام پر سرمچاروں نے گھات لگا کر دو فوجی گاڑیوں کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آئی جس سے گاڑی میں سوار تمام پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار فوجی اہلکار بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد قابض فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹر اپنے ہلاک اور زخمیوں کو لینے آئی۔میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment