ناگاہو اور گردونواح میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے پہاڑی علاقے ناگاہو اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں فورسز بڑی تعداد میں تعینات ہیں جو آج دوسرے روز بھی فوج آپریشن میں مصروف عمل ہیں

اطلاعات ہیں کہ فورسز نے دوران آپریشن کئی افراد کو بھی حراست میں لیا ہے تاہم جاری آپریشن اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے دیگر تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز کیا گیا تھا جہاں فورسز کی بڑی تعداد میں گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر مذکورہ علاقوں میں پہنچے تھے۔

اس وقت علاقہ فوجی محاصرے میں ہے جبکہ زمینی فورسز کے ساتھ ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment