ضلع کیچ میں پاکستانی فوج نے تمپ کے گاؤں نذر آباد پر کئی مارٹر کے گولے داغے،مسجد کو نقصان پہنچنے سمیت لوگ زخمی۔
مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے تمپ کے گاؤں نذر آباد میں گھروں پر مارٹر گولے داغے گئے اور گھروں کے اندر فلم برداری کے لیے ڈرون استعمال کیے۔
آبادی پر داغے گئے 2 راکٹ عیدگاہ کے قریب مسجد پر گرے جس سے مسجد کی دیوار، وضوخانہ، پانی کی ٹینکی، پائپ لائن اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا۔
جبکہ دو راکٹ غلام نبی ولد رسول محمد نامی شخص کے گھر کے صحن سے 15 فٹ کے فاصلے پر گرے، صحن میں لوگ سوئے ہوئے تھے جو بال بال بچ گئے، مگر قریب کے کجھوراور آم کے درخت جل گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون کے ذریعے تمپ کے بیشتر گاؤں کی ہوائی فلم بندی کی گئی ہے،۔