ہوشاپ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاپ میں شیشان کے مقام پر قابض پاکستان فوج کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں بلوچ سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے، دشمن فوج کے کم از کم دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی کردیئے جبکہ قافلے میں شامل گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ مقصد کے حصول تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment