ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔حملہ ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاپ میں شیشان کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد نے کی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کا قافلہ گشت کررہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے فوجی قافلے پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ اس قدر شدید تھا کہ بیس منٹ تک پورا علاقہ دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونجتا رہا۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملے میں پاکستانی فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔جبکہ حملے کے فورا بعد ہیلی کاپٹر مذکورہ مقام پر پہنچ گئے ہیں اور فوجی نفریوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر لے جایا گیا۔ جبکہ فوجی اہلکار اپنے پیچھے گاڑیاں چھوڑ گئے ہیں آخری اطلاعات تک فوجی گاڑیاں جاہ وقوعہ پر پڑی ہیں۔