ژوب: پاکستانی فوج پر حملہ 4 فوجی اہلکار ہلاک، 6 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح حملے میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ ژوب میں افغان بارڈر کے قریب پر پیش آیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سرحد پر ژوب کے قریب باڑ لگانے کے دوران فائرنگ سے چار ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت حوالدار نور زمان، نائک سلطان، سپائی شکیل عباس اور احسان اللہ کے ناموں سے ہوئے ہیں۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment