بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ شام بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈزکے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں مزدور چوک پر پاکستانی خفیہ اداروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
بی آر جی کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔