وادی مشکے: فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے وادی مشکے میں قابض فورسز پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات سرمچاروں نے مشکے میں آرمی ہیڈ کوارٹراور النگی فوجی چوکی اور پر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکے گجر میں پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹرکے ساتھ فورسز کے لئے نئے زیر تعمیر رہائشی کوارٹرز کو82 کے دوگولوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اسی طرح وادی مشکے کے علاقے النگی میں قائم آرمی چوکی کو سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment