ضلع کیچ کے علاقے دشت میں فوجی چوکی پت حملہ،قلات،میں موبائل ٹاور دھماکے سے تباہ،۔
ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے پٹوک میں اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق گولی فوجی اہلکار کے سر میں لگی ہے۔واضح رہے کہ اکثر بلوچ آزادی پسند سرمچار پاکستانی فورسز کو اسنائپر سے نشانہ بناتے ہیں،مذکورہ واقع گزشتہ رات پیش آیا۔
ضلع قلات سے آمدہ اطلاعات کے مطابق موبائل ٹاور کودھماکے سے تباہ کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے کیشان شیخڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے بعد مذکورہ علاقے میں فون سروس معطل ہوگئی ہے۔