تربت: فوجی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ منگل کی شام7 بجکر پچاس منٹ پر سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سینما چوک پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے قوم سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ فوجی چوکیوں،کیمپس،فوجی قافلوں سے دور رہیں ہمارے سرمچار دشمن فورسز کو کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment