سوئس اور فرانس پر مشتمل ایک زون کا قیام: حاتم بلوچ آرگنائزر منتخب ہوئے۔ بی این ایم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کے روز بی این ایم ڈائسپورا کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر نسیم بلوچ کی زیر صدارت بی این ایم فرانس زون کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈا زیر بحث آئے۔ اجلاس سے ڈاکٹر نسیم بلوچ، حاجی انور ایڈوکیٹ بلوچ، حاتم بلوچ، مبارک بلوچ، کامریڈ حبیب اور ڈاکٹر خالد بلوچ نے بات کی۔

انھوں نے کہا چند دن قبل بی این ایم ڈائسپورہ کمیٹی کی جانب سے یورپ میں دو ہمسایہ ممالک سوئزرلینڈ اور فرانس میں مقیم پارٹی کارکنوں کوایک زون میں ضم کیاگیا اور جب تک دونوں ممالک میں الگ الگ زونوں کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہوتی تب تک دونوں ملکوں میں مقیم بی این ایم کے کارکناں فرانس زون کے مطابق سرگرمی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ بی این ایم کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ اس جماعت میں سرگرمی اور عہدے اور ذمہ داریاں لینے کا مقصد روایتی جماعتوں سے بالکل مختلف ہے کیوں کہ یہ قربانیوں کا راستہ ہے، جس میں بی این ایم بانی سربراہ سے لے کر عام کارکن تک قابض ریاست کے ہاتھوں اغوا، لاپتہ اور قتل کیے جا چکے ہیں۔ یہ سلسلہ جاری ہے اور جس طرح پارٹی میں ہماری شمولیت شعوری طور ہے،اسی طرح ہمارا کردار بھی شعوری ہونا چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ آج پاکستان بلوچوں کا قتل عام شروع کر چکا ہے۔ وہ عام بلوچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہاں کسی کی زندگی اورعزت نفس محفوظ نہیں۔ ہوشاپ واقعہ اس کی ایک تازہ مثال ہے۔ لوگوں کو اٹھاکر لاپتہ کیا جارہا ہے اور مسخ شدہ پھینکی جارہی ہیں۔ ہزاروں کئی سالوں سے لاپتہ ہیں۔ یہ واقعات اس وقت تک رونما ہوتی رہیں گی جب تک کہ ہمارا وطن آزاد نہیں ہوتا۔

اجلاس کے آخر میں ایک تین رکنی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق حاتم بلوچ آرگنائزر، مبارک بلوچ ڈپٹی آرگنائزر اور کامریڈ حبیب بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment