ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے غلام قادر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے میر غلام قادر محمد حسنی کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشکے، جھاؤ ، واشک اور رخشان میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ علی حیدر محمد حسنی کے دست راست میر غلام قادر محمد حسنی سکنہ پتک کو گزشتہ رات سرمچاروں نے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

مذکورہ ریاستی ایجنٹ ضلع واشک میں ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ اور اس کے کارندے ضلع واشک کے مختلف علاقوں، پتک، بسیمہ، راغے اور ناگ میں بلوچ فرزندوں کے اغوا اور شہادت سمیت لوگوں کے گھروں میں لوٹ مار میں اہم کردار تھے۔ مقامی چوری و ڈکیتوں کو بذریعہ سرکار غلام قادر محمد حسنی کی آشیرباد حاصل ہے۔

کئی آپریشنوں میں بدنام زمانہ ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ علی حیدر محمد حسنی کا یہ دست راست براہ راست قابض فوج کے ساتھ مل کر اپنے کارندوں کو فرنٹ لائن پر رکھتا تھا۔ اس گروہ کے کارندے مسافر بسوں اور مقامی لوگوں کے مال مویشیوں کی لوٹ مار سمیت دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔ ایسے عناصر کسی صورت بھی نہیں بخشے جائیں گے۔ چند پیسوں کی لالچ میں قابض فوج و ڈیتھ اسکواڈز کا ساتھ دینے والے راہ راست پر آجائیں بصورت دیگر ان کا انجام عبرت ناک ہو گا۔

Share This Article
Leave a Comment