پنجگور میں فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ،واشک میں جام کمال کی پارٹی کا رکن فائرنگ سے ہلاک
مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے پروم کے رہائشی شخص کو پنجگور سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت مقبول ولد محمد حیات سکنہ دز پروم کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو فورسز نے گذشتہ روز پنجگور کے مرکزی بازار چتکان سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔
مقبوضہ بلوچستان کے ضلع واشک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنمائاور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) رکن کو ہلاک کردیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قبائلی رہنماء حاجی غلام قادر محمد حسنی مسجد میں نماز تراویح پڑھ کر واپس گھر جارہا تھا۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں غلام قادر جو جام کمال کی پارٹی کا رکن ہے وہ علی حیدر محمد حسنی کی ڈیتھ اسکواڈ کا اہم کارندہ اور دست راست تھا،وہ واشک سے ڈیتھ اسکواڈ کے پورے سسٹم کو آپریٹ کرتا تھا۔
واشک سے مقامی انتظامیہ کے ایک شخص نے بتایا کہ سنڈی میں شہید ستار اور شہید سبزل کے ہمشیرہ کو بھی اسی شخص نے شہید کیا اور درجنوں بلوچ فرزندوں کی شہادت میں علی حیدر محمد حسنی کے ڈیتھ اسکواڈ کے اس دست راست کا ہاتھ تھا۔