ضلع کیچ ریاستی مخبر مزمل کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں ریاستی مخبر اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات بارہ بج کر بیس منٹ پر سرمچاروں نے آبسر کے علاقے میں کہدہ یوسف بازار کے کرکٹ گراؤنڈ میں ریاستی مخبر مزمل عرف مْزو ولد حاصل کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

مذکورہ شخص ریاستی مخبر ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچ تحریک آزادی کے خلاف ریاستی تشکیل کردہ مقامی مسلح ڈیتھ اسکواڈ کا سرگرم کارندہ بھی تھا۔گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ایسے تمام افراد سرمچاروں کے نشانے پر ہیں جو قومی آزادی کی جہد کے خلاف قابض ریاست کے معاون کار ہیں،۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فورسز اور مقامی ریاستی ایجنٹوں سے دور رہیں۔

Share This Article
Leave a Comment