واشک: قابض فوج کے دو مورچے حملے میں تباہ کر دئیے ہیں۔ بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سرمچاروں نے ٹوبہ میں فوجی چوکی کے دو مورچوں پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کرکے تباہ کر دیا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع واشک کے علاقے ٹوبہ میں فوجی چوکی کے دو مورچوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کی رات8 بجے سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقہ ٹوبہ میں قائم فوجی چوکی کے دو مورچوں کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پہاڑی پر قائم دونوں مورچے مکمل تباہ ہو گئے ہیں اور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ چوکی اور مورچے گزشتہ مہینے بنائے گئے تھے۔ روزانہ کی بنیاد پر اس چوکی سے پاکستانی فوجی اہلکار مقامی لوگوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ کل ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی فوج نے حواس باختگی میں ایک دفعہ پھر کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment