جھائو میں فوجی آپریشن جاری،6 افراد حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جھل جھائو کے مقام پاہو سے6 افراد حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے گئے۔

حراست بعد لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت مولابخش ولد عمر جمل ولد عمر غلام نبی ولد بجار رحمو ولد کریمداد کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ کل سے جھل جھائو کے مختلف علاقے پاکستانی فورسز کے حصار میں ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ گذشتہ روز جھل جھئاو گابرو اور سامی بازار سے 70 کے قریب گھرانے سیکورٹی فورسز نے نذرآتش کردیئے ۔

آج صبح سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد موٹرسائیکلوں ،گدوں اور اونٹوں کے کمک کے ساتھ جھل جھائو کے پہاڑی سلسلوں میں جاتے ہو ئے دیکھے گئے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ سیکورٹی فورسز کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ دن بھر میں پہاڑی سلسلوں میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔

اطلاعات ہیں کہ جھائو سے لسبیلہ کے روڈ پر سیکورٹی فورسز بشمول علاقائی لیویز فورسز کی پٹرولنگ جاری ہے اورمذکورہ آپریشن والے علاقوں میں مزید عام افراد کی گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں۔

مزید اطلاعات آنے تک خبر میں شامل کئے جائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment