پاکستانی فوج نے زیر حراست نوجوان کو قتل کرنے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی
مقبوضہ بلوچستان کے تحصیل وادی مشکے اور گچک کے سنگم پر واقع علاقہ ٹوبہ میں آرمی نے اپنے قائم نئے چوکی میں ایک نوجوان اختر ولد رضا محمد کو بدھ کے روز آرمی کیمپ بلانے کے بعد حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جب نوجوان گھر نہیں لوٹا تو خاندان کے لوگ دوسرے روز آرمی کیمپ گئے اور اختر کے حوالے فوجی اہلکاروں سے پوچھا، فورسز نے خاندان کے لوگوں کو حراساں کرنے کے بعد اختر بلوچ کی گولیوں سے چھلنی لاش ورثا کو دے دی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں آئے روز ایسے واقعات پیش آتے ہیں مگر انسانی حقوق کے اداروں سمیت تمام میڈیا خاموش ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔