ترک صدر کا بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پرتنقید

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے ‘قتل عام’ پر تنقید کی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت اس وقت ایسا ملک بن گیا ہے جہاں قتل عام پھیل رہا ہے، کس کا قتل عام؟، مسلمانوں کا قتل عام، کون کر رہا ہے؟، ہندو’۔

انہوں نے مسلمانوں پر حملہ آور گروہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے نجی ٹیوشن میں پڑھنے والے بچوں پر ‘لوہے کی راڈ سے حملے کیے جیسے انہیں قتل کردیں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ لوگ عالمی امن کو کیسے ممکن بنائیں گے، یہ ناممکن ہے، ان کی بہت بڑی آبادی ہے جس کی وجہ سے جب یہ تقریریں کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم مضبوط ہیں، یہ مضبوطی نہیں’۔

Share This Article
Leave a Comment