کوہلو/ گوادر: پاکستانی فورسز نے تین بلوچ حراست بعد لاپتہ کر دئیے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کوہلو فورسز کا آپریشن جاری دو افراد لاپتہ جبکہ گوادر میں فورسز نے کمسن طالب علم کو لاپتہ کر دیا
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان مری کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس دوران دو افراد جلالو ولد نذر خان اور علی بیگ کو فورسز نے لاپتہ کر دیا۔

فورسز نے دوران آپریشن مختلف علاقوں میں گھروں کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ خاندان کو اس سے قبل بھی فورسز کی جانب سے بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے اس سے قبل بھی جلالو کے دو بھائیوں کو بھی فورسز نے حراست میں لیا ہے اور ان کے مال مویشیوں کو لوٹا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے کمسن طالب کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے نیاآباد میں چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے لاپتہ کردیا ہے۔حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت عامر ولد محمد رحیم سکنہ دشت ہسادی کے نام سے ہوئی ہے،جسکی عمر پندرہ سال ہے۔

یادرہے کہ ایک سال قبل عمر کے ولد اور اس کے بڑے بھائی یاسر کو بھی پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا اور طویل مدت تک لاپتہ ہونے کے بعد بازیاب ہوئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment