مچھ میں گاڑیوں میں تصادم سے 7 افراد ہلاک ، 18 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے کچھی کے علاقے مچھ میں زمیندار ہوٹل کے قریب پل پر دو مزدا ٹرکوں اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تشویشناک حالت میں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب مچھ میں ایمبولینسز کی قلت کے باعث زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہسپتال میں صرف ایک سرکاری ایمبولینس فعال ہے جبکہ دو ایمبولینسز خراب ہیں۔

ایمبولینسز کی عدم دستیابی کے باعث مقامی لوگ چندہ جمع کرکے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے نجی گاڑیاں کرائے پر حاصل کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ پل پر دو مزدا ٹرکوں اور ایک مسافر وین کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ دونوں مزدا ٹرکوں میں خانہ بدوش خاندان سوار تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article