کوئٹہ میں فورسز پر دستی بم حملے سے ایک اہلکار ذکمی ہوا ہے جبکہ حب اور لسبیلہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار کی زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی شپ سریاب فلائی اور پر قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس سے وہاں تعینات ایک سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد شہر میں سیکورٹی فورسز نے ناکہ بندی کرکے سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے۔
آخری اطلاعات تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آیا ہے۔
دریں اثناکراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے دارو ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک شخص کی شناحت شکیل ولد مولا بخش گجر کے نام سے ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقتول دارو ہوٹل سے اپنے گھر واقع جنگی گوٹھ جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر مسلح ڈاکوو¿ں نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت کے دوران ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔جسے فوری طور پر جام غلام قادر سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی کے مرشد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق صنعتی شہر حب کے سٹی تھانہ میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد سے امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئی ہے۔
شہری دن دہاڑے لٹ رہے ہیں، پچھلے ایک ہفتے کے دوران حب شہر میں چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں لیکن پولیس ان وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔
علاوہ ازیں لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جس کی شناخت غلام نبی ولد میراجی مینگل کے نام سے ہوا ہے، تاہم ابتدائی طور پر قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔