خاران لیویز تھانے میں نامعلوم مسلح افراد کا دستی بم سے حملہ،مارگٹ میں پاکستانی فوج پر بم حملہ، دشت میں موبائل ٹاور نذر آتش
خاران میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لیویز تھانے پر دستی بم حملہ کیا جس سے ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے مارگٹ میں نامعلوم افراد نے روڈ کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے پاکستانی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔
دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو گذشتہ رات نذر آتش کردیا۔دشت میں ہوت چات کے مقام پر نامعلوم افراد نے زونگ کمپنی کے ٹاور کو نذر آتش کیا۔