ٹوبہ میں تین فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گچک کے علاقے ٹوبہ میں تین فوجی اہلکار بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے جمعہ کے روز گچک کے علاقے ٹوبہ میں قابض فوج کے مورچہ میں ایک بارودی سرنگ نصب کیا تھا۔ یہ مورچہ فوجی گشت اور نقل و حرکت کے دوران استعمال کی جاتی ہے۔ سرمچاروں نے اطلاع ملنے پر مزکورہ مورچہ میں ایک بارودی سرنگ نصب کیا، جس سے تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment